تعبیرخواب

مشرق و مغرب ( پورب پچھم)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مشرق جہان کے بادشاہوں پر دلیل ہے اور آفتاب کا نکلنا حکومت پر دلیل ہے اور بادشاہوں کی طرف سے فرمان ہے اور آفتاب کا غروب ہونا اس کے خلاف ہے۔ اگر دیکھے کہ صلاح کے کام کے لئے مشرق میں ہے تو نعمت پر دلیل ہے۔ اور اگر اپنی جگہ بری دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری نہ ہو گی اور سب حال میں آفتاب نکلنے کی جگہ غروب ہونے سے بہتر ہے اور آفتاب نکلنے کی جگہ اقبال اور بزرگی پر دلیل ہے اور غروب آفتاب کی جگہ بدبختی اور عاجزی پر دلیل ہے۔