تعبیرخواب

مشرک شدن (مشرک ہونا)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر مشرک دیکھے کہ مسلمان ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اسلام میں مرے گاا گر دیکھے کہ مشرق قبلہ کی طرف نماز پڑھتا ہے یا حق تعالیٰ کا شکر کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ مسلمان ہو گا اور نعمت اس پر زیادہ ہو گی۔ فرمان حق ہے:۔ اللہ نور السموات والارض مثل نور کمشکوۃ ( اللہ آسمانوں اور زمین کا نور ہے اس کے نور کی مثال طاق کی مانند ہے) اور اگر دیکھے کہ کوئی مشرک کسی مسلمان کے گھر آیا ہے تو بھی یہی تاویل ہے۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی مشرک کے خواب میں دیکھے کہ اور صاحب خواب پارسا ہے۔ دلیل ہے کہ علم کو طلب کرے گا اور دشمن پر فتح پائے گا۔اگر پارسا نہیں ہے۔دلیل ہے کہ بدھ مذہب لوگوں کے ساتھ صحبت رکھے گا۔