تعبیرخواب

مشک آب (پانی کی مشک)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ مشک سفر ہے۔اگر دیکھے کہ اس کے پاس پانی کی مشک ہے اور نئی ہے۔ دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا اور بہت فائدہ حاصل کرے گا۔ اور اگر مشک پرانی ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں پانی کی مشک کو دیکھنا تین وجہ پر ہے: (1) سفر (2) مال (3) زندگانی