تعبیرخواب

معلم (استاد)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں معلم سردار اور دانا ہے۔ اور اگر خواب میں د یکھے کہ تعلیم دیتا ہے اور بچوں کو علم سکھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب حق لوگوں کو حق بات کہے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں معلی کرنا چار وجہ پر ہے: (1) فرماں روائی (2) عزت اور مرتبہ (3) بزرگی (4) حکم کرنا۔