تعبیرخواب

مقنعہ (اوڑھنی)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اوڑھنی عورتوں کے لئے شوہر اور مردوں کے لئے عورت ہے اور اگر دیکھے کہ اوڑھنی اس کے سر سے جدا ہوئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا شوہر طلاق دے گا۔ اور اگر سیاہ اوڑھنی دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کا شوہر بدکار ہو گا۔ اور اگر سرخ ہے تو اس کا شوہر معاشر اور عیش دوست ہو گا۔ اور اگر نیلا دیکھے تو اس کے شوہرپر مصیبت آئے گی اور اگر زرد دیکھے تو اس کا شوہر بیمارسا ہو گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں اوڑھنی چار وجہ پر ہے:
(1) عورت
(2) کنیز
(3) خادم
(4) عورتوں سے منفعت
اور اگر اوڑھنی سوتی یا پشمینے کی دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کا شوہر پارسا اور مصلح اور دیندار ہو گا۔