تعبیرخواب

مسلمان شدن (مسلمان ہونا)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر مسلمان خواب میں دیکھے کہ دوسری بار مسلمان ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ بلا اور آفتوں سے امن میں ہو گا۔ اور اگر کافر دیکھے کہ مسلمان ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس کی قسمت میں اسلام کرے گا۔ اگر دیکھے کہ مسلمان نے کافر کو کہا ہے کہ تو مسلمان ہو جا۔ دلیل ہے کہ اس کے سب کام درست ہوں گے۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مسلمان کافر ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ بلا میں گرفتار ہو گا اور اس کے کام کا خاتمہ خیر سے نہ ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ کافر اس کے ہاتھ پر مسلمان ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کو بدکاری اور فساد سے باز رکھے گا۔