تعبیرخواب

مسمار (میخ )

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں میخ کو دیکھے تو بڑے آدمی پر دلیل ہے جو اس کے کاموں میں کھڑا ہو گا اور پورے کرے گا۔ اور بعض اہل تعبیرنے بیان کیا ہے کہ خواب میں میخ بادشاہ یا بڑا امیر ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس بڑی اور مضبوط میخ ہے دلیل ہے کہ اس کی کسی بڑے آدمی سے صحبت ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی چیز میخ سے جوڑی ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی کی وجہ سے اس کے پراگندہ کام جمع ہوں گے اور صلاحیت پر آئیں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی میخ ٹوٹی ہے یا ضائع ہوئی ہے تو اس کی تاویل خلاف ہے۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں میخ چار وجہ پر ہے :
(1) بڑا آدمی
(2) وہ شخص جو لوگوں سے عہد پورا کرتا ہے
(3) امیر یا والی
(4) برے اور نقصان دینے والے کام۔