تعبیرخواب

منادی (پکارنے والا)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ منادی گزرا ہے اور اس کی کلام علم اور حکمت کے مطابق ہے اوراپنی آپ پر صالح اور پارسا ہے تو خیر اور بشارت پر دلیل ہے۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس جہان کی صلاح پر منادی ہے۔ دلیل ہے کہ خیر اور صلاح پائے گا۔ اور اگر دنیا کی خیر کی منادی ہے دلیل ہے کہ اس جہان کی منادی پائے گا۔ اور اگر شر اور فساد پر منادی ہے اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔