تعبیرخواب

منشور(فرمان)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مرد عالم یا زاہد یا مصلح اس کو فرمان دیا ہے کہ اس کام پر تیار رہے۔ دلیل ہے کہ کار دین میں اس کی صلاح ہو گی اور دنیا کی اور آخرت کی نجات اور سعادت پائے گا اور اگر اس کے خلاف دیکھے دلیل ہے کہ نجات نہ پائے گا اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے اس کو فرمان دیا ہے۔ دلیل ہے کہ شرف اور بزرگی پائے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ بادشاہ نے اس کو فرمان دیا ہے اور اس شہر میں مصلح لوگ ہیں۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے بڑا مرتبہ پائے گا اور اس کا کام انتظام ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ شہر خراب اور کمینی ولایت ہے اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کو کسی فرشتے یا پیغمبر نے لکھا ہوا فرمان دیا ہے دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس کو بخشے گا اور اس سے راضی اور خوشنود ہو گا اور اگر فرمان سیاہ ہے تو اس کی تاویل اول کے برعکس یعنی خلاف ہے۔