تعبیرخواب

منی

منی وہ پانی ہے جس سے بچہ پیدا ہوتا ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں منی کا دیکھنا مال ہے جس سے کہ خوش ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس آب منی کا ایک مٹکا ہے۔ دلیل ہے کہ بہت مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل سے بہت سی منی نکلی ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر اپنی کمائی سے مال بہت سا حاصل کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل سے آب منی جاری ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر بیگانے سے مال حاصل کرے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کی منی نکلی ہے۔ دلیل ہے کہ مال پائے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے۔ انا خلقنا الانسان من نطفۃ امتاج نبتلیہ ( ہم نے انسان کو نطفہ سے پیدا کیا ہے جس کو ہم آزماتے ہیں) حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں منی چار وجہ پر ہے: (1) فرزند (2) زیادتی مال (3) نقصان مال (4) بزرگی اور اگر صاحب خواب دیکھے کہ اس کی منی باہر نکلی ہے۔ تو معبر کو چاہئے کہ زیادتی مال پر تعبیر بیان کرے اور اگر منی نہیں نکلی ہے تو مال کا نقصان ہو گا۔