تعبیرخواب

مہرہ (منکا)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے مہرہ پایا ہے خریدا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی قدر اور قیمت کے مطابق مال حاصل کرے گا۔ یا کوئی خدمت گار ملے گا۔اور اگر دیکھے کہ مہرہ پاکیزہ اور سفید ہے دلیل ہے کہ وہ خدمت گار مصلح اور پارسا ہو گا۔ اور گر سبز مہرہ دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کا خادم مبارک ہو گا۔ اور اگر زردے ہے تو دلیل ہے کہ اس کا خدمت گار بیمار سا ہو گا۔ اور اگر سیاہ ہے تو اس کا خدمت گار سخت دل اور بد خو ہو گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں مہرے کا دیکھنا سات وجہ پر ہے : (1) عورت (2) خدمت گار (3) کنیز (4) مال (5) ادب اور دانائی (6) فرزند (7) آزاد غلام۔