تعبیرخواب

مومیائی

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے مومیائی کھائی ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مومیائی کسی کو بخشی ہے یا گھر کے باہر ڈالی ہے۔ دلیل ہے کہ غم و اندوہ سے خلاصی پائے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے مومیائی جسم کی خستگی کے باعث کھائی ہے اور اس نے صحت پائی ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔