تعبیرخواب

مے پختہ (پختہ شراب)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ شراب کی تاویل مال حرام ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ شراب پی کر مست ہوا ہے دلیل ہے کہ مستی کے مطابق عزت اور رتبہ پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بغیر شراب پئے کے مست ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو بڑا خوف اور دہشت پہنچے گی۔ فرمان حق تعالیٰ ہے:۔ و تری الناس سکاری( اور تو لوگوں کو نشہ میں دیکھے گا)
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ شراب مویز سے مستی پینے کے مطابق مال اور نعمت کی کمی ہے اور اگر دیکھے اس کے پاس شراب ہے اور اس نے خواہش سے پی ہے۔ دلیل ہے کہ لوگوں سے جنگ اور جھگڑا کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ شراب میں غرق ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ جھگڑے میں ہلاک ہو گا۔
حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے شراب پی ہے۔ دلیل ہے کہ مال حلال کو حرام سے بدلے گا۔اور اگر دیکھے کہ شراب پانی سے ملی ہوئی ہے دلیل ہے کہ مال حاصل کرے گا اس کا کچھ حصہ حلال اور کچھ حصہ حرام ہو گا۔ اور یہ بھی کہتے ہیں کہ عورتوں سے مال لے گا۔ اگر دیکھے کہ شراب فروخت کرتا ہے دلیل ہے کہ حرام چیز فروخت کرے گا۔