تعبیرخواب

نارنج (نارنگی)

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ نارنگی کچھ زرد ہوتی ہے لیکن خوشبودار اور دیکھنے میں عمدہ اور پاکیزہ ہے اور بہشت کے میووں میں سے ہے۔ لہٰذا خواب میں عمدہ ہے۔
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نارنگی ایک سے تین تک فرزند ہے۔ اگر تین سے زیادہ دیکھے تو اسی قدر مال ہے اور سبز نارنگی بہتر ہے اور زرد نارنگی بھی وقت پر بری نہیں ہے۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ نارنگی سبز ہے تو بعض اہل تعبیر کے نزدیک بیماری اور غم و اندوہ پر دلیل ہے۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں نارنگی کی دیکھنا چار وجہ پر ہے:
( 1) دوست
(2) جھگڑا
(3) فرزند
(4) لوگوں سے منفعت