تعبیرخواب

نژم (کہر )

اگر دیکھے کہ اس نے کہر لی ہے دلیل ہے کہ اسی قدر دین میں ضلالت اور گمراہی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کہر روشنائی سے بدلی ہے دلیل ہے کہ توبہ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کہرسے کہر میں گیا ہے۔ دلیل ہے کہ منافق ہو گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ تاریک کہر میں ہے تو غم و اندوہ اور کاموں کی بستگی پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ ہوا روشن تھی اور اچانک کہر ظاہر ہوئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں ناگہان موت آئے گی۔ نیز حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں کہر کا دیکھنا چار وجہ پر ہے: (1) تاخیر (2) کاموں کا پوشیدہ ہونا (3) بدعت (4) گمراہی۔ حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ اگر دیکھے کہ کہر سے روشنائی میں آیا ہے۔ دلیل ہے کہ درویشی سے تونگری میں آئے گا اور بدعت اور گمراہی سے دور ہو گا۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کہر کو دیکھنا اچھا نہیں ہے۔