تعبیرخواب

نسرین (چنبیلی)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چنبیلی وقت پر دلیل ہے کہ اس کو کچھ ملے گا اور یہ بھی کہتے ہیں کہ اس کے فرزندآئے گا۔ اور اگر چنبیلی درخت سے دور ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو چنبیلی کا دستہ دیا ہے۔ دلیل ہے کہ ان میں گفتگو پیدا ہو گی۔ اور اگر چنبیلی کا پھول درخت پر دیکھے۔ دلیل ہے کہ خوش ہو گا یا اس کو تھوڑی چیز ملے گی۔ * نشاستہ :۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گہیوں کا نشاستہ مال حلال ہے کہ تجارت کے ذریعہ رنج سے حاصل ہو گا۔ اگر دیکھے کہ اس نے نشاستہ کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ غم ناک ہو گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ بیمار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ نشاستہ کا حلوہ کر کے کھایا ہے دلیل ہے کہ مال اور نعمت حاصل کرے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے گیہوں سے نشاستہ نکالا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنی کمائی سے کوئی چیز رنج اور سختی کے ساتھ حاصل کرے گا۔