تعبیرخواب

نشستن (بیٹھنا)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ زمین پر بیٹھا ہے اور قرار لیا ہے۔ دلیل ہے کہ سفر میں اس کا کام نیک ہو گا۔ اگر دیکھے کہ بہت سویا ہے تو بھی یہی تاویل ہے۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ گھوڑے یا گدھے یا خچر پر بیٹھنا چار وجہ پر ہے: (1) بخت (2) دولت (3) مرتبہ (4) حکومت اور ہوا پر بیٹھنا بادشاہی پر دلیل ہے۔ اگر ہو ا اس کی مطیع ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مصلح لوگوں کے ساتھ چلتا ہے اور رستے میں بیٹھا ہے دلیل ہے کہ لالچی اور دین کا مخالف ہو گا۔ چنانچہ فرمان حق تعالیٰ ہے:۔ فرح المخلفون بمقعد ھم (پیچھے رہنے والے اپنے بیٹھنے پر خوش ہیں) اوراگر دیکھے کہ وہ لوگ دین کے مخالف تھے اور وہ ان کو چھوڑ کر بیٹھ گیا ہے اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مصلح اور پارسا لوگوں کے گروہوں کے ساتھ بیٹھتا ہے۔ دلیل ہے کہ خیرو صلاح میں زیادتی ہو گی۔ اور اگر بدکاروں کے ساتھ بیٹھتا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مصلح اور پارسا لوگوں کے گروہ کے ساتھ بیٹھا ہے۔ دلیل ہے کہ خیرو صلاح میں زیادہ ہوگی۔ اور اگر بدکار لوگوں کے ساتھ بیٹھا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔