تعبیرخواب

وردنہ (بیانہ دستی)

وردنہ اور تبوک ناں چوبی طبق روٹیوں کے رکھنے کا دونوں خواب میں شریک اور ایک دوسرے کے متفق ہیں۔ اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو بیانہ دستی دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو شریک حاصل ہو گا۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس چوبی بیانہ ہے۔ دلیل ہے کہ کسی سے صحبت کرے گا اور اس کو راہ حق بتائے گا اور باطل سے دور کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا چوبی بیانہ ٹوٹ گیا ہے۔ دلیل ہے کہ ایسے شخص کی صحبت سے جدا ہو گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں چوبی بیانہ تین وجہ پر ہے:
(1) کاموں میں اتفاق کرنے والا
(2) معیشت کا شریک
(3) مشکل کام اس پر آسان ہو گا