تعبیرخواب

وردہ (بردہ)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ قبضے میں غلام بن گیا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن اس پر غالب آئے گا اور وہ مغلوب ہوگا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ بردہ فروشی کرتا ہے جیسے غلام اور کنزک۔ دلیل ہے کہ اس کو خیرو منفعت پہنچے گی۔ اور اگر دیکھے کہ کافروں میں سے بردہ لیا ہے یا خریدا ہے۔ تو اس کی تاویل بری ہے۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر بردہ غلام خریدا ہے تو اس کی تاویل بری ہے اور اگر فروخت کیا ہے تو نیک ہے اوراگر فروخت کر کے پھر خریدا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا بردہ بھاگ گیا ہے اگر غلام بھاگا ہے تو نیک پر دلیل ہے۔ اگر کنیز بھاگی ہے تو بدی پر دلیل ہے اور اس کے مال کا نقصان ہو گا۔ اور بردہ فروش ایسا مرد ہے جو لوگوں کا اختیار اپنے ہاتھ میں لیتا ہے۔