تعبیرخواب

وشہ (ریشمی رنگین جامعہ)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں وشہ غم و اندوہ ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے ساتھ وشہ بردار ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا غم و اندوہ زیادہ ہو گا۔ اور اگر اس نے کسی کو وشہ دیا ہے۔ دلیل ہے کہ غم و اندوہ سے خلاصی پائے گا۔ 
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے وشہ کے ساتھ کوئی چیز دوئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا پراگندہ کام جمع ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے وشہ چبایا ہے دلیل ہے کہ لوگوں کی بہت غیبت کرے گا۔