تعبیرخواب

ہلیلہ (ہرڑ مشہور چیزہے)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ ہلیلہ کابلی خواب میں دیکھنا دلیل غم و اندوہ پر ہوتا ہے۔ اور ہلیلہ زرد دلیل بیماری پر ہوا کرتا ہے اور ہلیلہ سیاہ کی دلیل مصیبت پر ہوتی ہے۔ اور اگر وہ دیکھے کہ وہ ان میں سے ایک قسم کا ہلیلہ کھا رہا تھا تو دلیل یہ ہے کہ اندوہ غم اس کا سخت تر ہووے۔ اور اگر دیکھے کہ وہ ان ہلیلوں میں سے کوئی ہلیلہ شکر یا قند یا شہد کے ساتھ ملا کر کھا رہا تھا تو دلیل یہ ہے کہ اندوہ غم اس کا کم تر ہووے۔ اور دیکھنے میں ہلیلہ کے کوئی منفعت نہیں ہے۔