تعبیرخواب

نوحہ کردن (نوحہ کرنا)

نوحہ کردن۔ نوحہ کرنا۔ رونا پیٹنا۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ نوحہ کرتا ہے دلیل ہے کہ وہ جگہ اس کو مبارک نہ ہو گی اور اس جگہ کے بڑے لوگ متفرق ہوں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اس شہر کا والی مرا ہے اور لوگ اس پر نوحہ کرتے ہیں۔ دلیل ہے کہ ان کو اس والی سے رنج اور ظلم پہنچے گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ والی کو خوشی ہو گی۔
اور اگر دیکھے کہ لوگ نوحہ کے ساتھ روتے ہیں۔ دلیل ہے کہ ان کے ساتھ کسی ظلم سے بے انصافی اور ظلم ہو گا اور اس سے غمگین اور عاجز ہوں گے۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ نوحہ کرتا ہے اور شور کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو غم و اندوہ اور نقصان پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ روتا ہے اور آہستہ نوحہ کرتا ہے تو خوشی اور شادی پر دلیل ہے۔ اوراگر دیکھے کہ عورتوں کے ساتھ بہت سے مرد ہیں اور آواز سے نوحہ کرتے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس موضع میں بادشاہ کے باعث غم و اندوہ پہنچے گا۔