تعبیرخواب

نیزہ

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس نیزہ اور دوسرے ہتھیار بھی ہیں۔ دلیل ہے کہ بزرگی اور مراد پائے گا اور اس کا حکم والایتوں میں جاری ہو گا۔ اور اگر صرف نیزہ ہی دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند یا بھائی مرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کا نیزہ کوئی لے گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام مشکل سے ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو نیزہ مارا ہے اور زخمی کیا ہے۔دلیل ہے کہ لوگوں کی غیبت کرے گا۔ اور خواب میں نیزہ قوت اور لوگوں پر فتح پانے کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں نیزے کا سر ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی صحبت مسافر نیکو کار مرد سے ہو گی اور اس سے خیرو منفعت پائے گا۔