تعبیرخواب

نیلو فر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب کے اندر نیلو فر کو اس کے موس میں اس کے پودے پر دیکھے دلیل ہے کہ اس کو کسی سے کچھ ملے گا یا اس کے ہاں فرزند صالح پیدا ہو گا۔ اور اگر پھول پودے سے جدا دیکھے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر عورت دیکھے کہ اس نے نیلو فر کے پودے سے نیلو توڑ کر غلام کو دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا غلام بھاگے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی دوست نے نیلو فر کا دستہ دیا ہے۔ دلیل ہے کہ ان کے درمیان جدائی پڑے گی۔
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں نیلو فر کا پودا کنیز ہے کہ جس سے صاحب خواب کو نقصان پہنچے گا۔
کتاب کامل التعبیر سے حرف الواؤ