تعبیرخواب

و حوش (جنگلی چوپائے)

وحوش جنگلی چوپائے۔ ان میں سے جس قدر نر ہیں مردوں پر دلیل ہے اور جس قدر مادہ ہیں عورتوں پر دلیل ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ وحشیوں کا شکار کرتا ہے یا کسی نے اس کو وحشی کا شکار دیا ہے تو مال اور نعمت اور غنیمت پر دلیل ہے اور اس کے گوشت اور چمڑے کی بھی تاویل ہے۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ وحشی جانور اس کے مطیع اور فرماں بردار ہیں جیسے کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کے تھے۔ دلیل ہے کہ ایک گروہ جسکے اسلام میں خلل ہے اس کا تابعدار ہو گا۔ خاص کر اگر صاحب خواب پارسا ہے۔