تعبیرخواب

وسمہ

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں وسمہ غم و اندوہ ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی زمین میں بہت سا وسمہ ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ وسمے کے پودے زمین سے اکھاڑ ڈالے ہیں۔ دلیل ہے کہ غم و اندوہ سے خلاصی پائے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے وسمہ کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ عیال کی وجہ سے صاحب خواب رنج اٹھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے وسمے کا دستہ اس کو دیا ہے۔ دلیل ہے کہ ان دونوں میں جھگڑا پڑے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے وسمے کا دستہ اپنے عیال کے ہاتھ میں دیا ہے دلیل ہے کہ ایک دوسرے سے جدا ہوں گے اور وسمہ دیکھنے میں خیر نہیں ہے۔