تعبیرخواب

یشم یا یشب (سنگ یشم)

(ایک قیمتی پتھر کا نام ہے جو کہ سبزی مائل ہوتا ہے اس کوسنگ یشم کہتے ہیں)
ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ دیکھنا سنگ یشب کا خواب میں دلیل کسی عور ت بے اصل پر ہوتا ہے۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس کوئی انگشتری یا انگوٹھی سنگ یشب کی تھی یا کسی نے اس کو دی اس نے کہیں سے خریدی تو دلیل ہے کہ وہ کوئی عورت بے اصل زوجیت میں لائے۔ اور اگر وہ عورت رکھتا ہے تو اس کے ہاں کوئی لڑکی پیدا ہووے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس کچھ سنگ یشب تھا تو دلیل یہ ہے کہ وہ عورتوں کی طرف سے کچھ خیر اور منفعت پائے۔