تعبیرخواب

یل (پہلوان)

واضح رہے کہ یل کوئی مبارک یا مبارز یعنی کسی سے مقابلہ اور جنگ کرنے والا آدمی ہوتا ہے۔
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی بادشاہ دیکھے کہ وہ مبارز یعنی کسی کے مقابلے میں جنگ کرنے والا افسر یا پہلوان بنا ہوا تھا تو دلیل یہ ہے کہ وہ اپنی بادشاہی میں قوت اور شوکت پائے۔ اور اگر کوئی عالم شخص یہ دیکھے کہ کوئی فاضل یگانہ بحث میں تھا تو دلیل یہ ہے کہ وہ اپنے خصم مخالف پر غالب آئے۔ اور اگر کوئی تاجر و سوداگر آدمی یہ دیکھے کہ وہ مبارز یعنی جنگ اور لڑائی کرنے والا پہلوان ہو گیا تو دلیل یہ ہے کہ وہ تجارت میں بہت سا مال حاصل کرے۔ اور اگر کوئی سپائی آدمی یہ دیکھے تو دلیل یہ ہے کہ وہ تونگر و مالدار ہووے اور کوئی مال پائے قولہ تعالیٰ :۔ امنو ارکعو واسجدوا واعبدو ربکم وافعلو الخیر لعلکم تفلحون
ترجمہ:۔ ’’ اے ایمان والے لوگو! رکوع کرو اور سجدہ بجا لاؤ اور بندگی کرتے رہو اپنے رب کی اور نیکی اور بھلائی کیا کرو تا کہ تم فلاھ اور بہبودی اور کامیابی حاصل کر سکو‘‘
اگر دیکھے کہ اس نے کسی نے کے ساتھ کوئی مبارزت یعنی جنگ کیا اور اس پر غالب آیا تو دلیل یہ ہے کہ وہ دشمن پر غالب آوے۔ اور اگر دیکھے کہ خصم مخالف اس پر غالب آیا تو اس کی تاویل خلاف اس کے ہووے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی عورت کے ساتھ کوئی جنگ کیا اور اس پر غالب آیا تو دلیل یہ ہے کہ حال اس کا برا ہووے اور وہ خوار اور لاچار ہو جاوے۔