تعبیرخواب

یوز (چیتا)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ یوز یعنی چیتا خواب میں کوئی دشمن ہوتا ہے اور دشمن ہوتا ہے اور دشمنی اس کی اس پر ظاہر ہو جاتی ہے۔ سو اگر کوئی دیکھے کہ وہ کسی چیتے سے جنگ اور لڑائی کر رہا تھا تو اگر وہ اس چیتے پر غالب ہو گیا تو دلیل یہ ہے کہ وہ دشمن پر ظفر پائے۔
کرمانی رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس نے چیتے کو پکڑ لیا تو دلیل یہ ہے کہ وہ کسی دشمن کے ساتھ صحبت و ملاقات کرے۔ اور اگر دیکھے کہ چیتا اس سے بھاگ گیا تو دلیل یہ ہے کہ دشمن اس سے بھاگ جائے۔ اور اگر دیکھے کہ چیتے بہت سے اس کے مطیع تھے۔ تو دلیل یہ ہے کہ دشمن اس کے خراب اور ذلیل ہوویں۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ وہ گوشت چیتے کا کھا رہا تھا تو دلیل یہ ہے کہ بقدر اس کے وہ کوئی مال دشمن کا لیوے۔ اور بعض معبروں نے کہا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس نے کسی چیتے کو مار ڈالا تو دلیل یہ ہے کہ اس میں کوئی خیر اور منفعت نہ ہووے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے چیتے کو اپنی گردن پر اٹھا کر رکھ لیا اور وہ اس کو لے جا رہا تھا تو دلیل یہ ہے کہ وہ کوئی بار اور بوجھ دشمن کا کھینچے۔ اور اگر دیکھے کہ کئی ایک چیتے اس کے گھر یا کسی موضع و مقام میں آ کر بلند آزیں نکال رہے تھے تو دلیل یہ ہے کہ وہ شخص اپنے دشمنوں کے سبب سے کوئی رنج و تکلیف اور مضرت پائے جو مہ بقدر ان چیتوں اور ان کی ان آوازوں کے ہو جو جہ وہ دیکھ چکا ہووے۔ آگے :۔ واللہ اعلم بالصوم اب والیہ المرجع والمات
والحمدللہ والا واخرا والصلوٰۃ والسلام علی نبیہ محمد وعلی الہ واصحابہ اجمعین