آٹھراء کے لئے مفید نسخہ جات

عورتوں میں اگر حمل ضائع ہونے کا رحجان ہو تو

قلع قلع کرنے والی دوا : 

سیکیل کار            30 روزانہ              Secale Cor

ایک دو ماہ کے استعمال سے رحم کی کایا پلٹ جاتی ہے اور وہ مظبوط اور توانا ہو کر بچے کا بوجھ برداشت کے کے قابل ہو جاتا ہے۔ سیکیل کار میں اس بات کو ضرور یاد رکھیں کہ جہاں بھی مرض نمودار ہوگا وہاں سن ہونے کا احساس ضرور پا جائے گا۔ اور رات کے وقت تشنج اور اینٹھن میں اضافہ ہوگا۔اس کا مریض کھلی ہو میں آرام محسوس کرتا ہے۔گرمی اور ٹکور سے حیض کے ایام سے قبل تکلیفیں بڑھ جاتی ہیں سیکیل کار میں ہر سیلان خون خواہ رحم سے جاری ہو یا ناک سے یا کسی اور زخم سے سیاہی بہت نمایاں ہوتی ہے۔کپڑا اوڑھنا نہیں چاہتا اور بہت بے چینی اور جلن ہوتی ہے۔سیکیل میں اندرونی طور پر گرمی محسوس ہوتی ہے۔لیکن باہر سے جسم ٹھنڈا رہتا ہے۔ سیکیل کے مریض کو گرمی کی بجائے ٹھنڈے سے فائدہ ہوتاہے۔