رحم کی تکالیف
حمل نہ بھی ہو تو رحم میں درد زہ کی طرح کے درد اٹھتے ہوں جو بچہ کی پیدائش کے وقت سے تعلق رکھتے ہوں۔رحم میں حرکت اور نیچے کی طرف دباؤ ہو جاتا ہے۔
مفید دوا :
سبائنا 30 Sabina
اگر واقعی میں حمل ہو تا اسے درد حمل کے ضائع ہونے کا موجب بن جاتے ہیں۔ ان دردوں کا جنسی اعضاء کی خارش سے تعلق ہوتا ہے۔ اگر جنسی اعضاء میں خارش ہو اور درد رحم کی طرف منتقل ہوں تو سبائنا اس کا اچھا علاج ہے۔ یہ درد ایک مقام پر نہیں ٹھہرتے ان کی حرکت نیچے یا اوپر کی طرف مسلسل جاری رہتی ہے۔
رحم کا نیچے گرنا ، ڈھلک جانا ، باہر نکل آنا وغیرہ۔