سینے اور پستانوں میں گلٹیاں اور کینسر

سینہ کے غدود بہت سخت اور زورحس ہوجائیں اور کینسر کا اعتمال ہو تو

بلاتا خیر دی جانے والی دوا:

فائیٹو لاکا                   30                    Phytolacca

بیلاڈونا                     30                     Belladonna

کونیم                      30                      Conium

فائیٹولاکا دودھ پلانے والی عورتوں کے لئے غیر معمولی اہمیت کی دوا ہے۔فائیٹولاکا میں پتھر کی طرح سخت گلٹیاں بن جاتی ہیں۔مریضہ کا دودھ کھٹا۔زہریلا اور پھٹا ہو ہوتا ہے۔ اسے دودھ پلاتے ہوئے سخت تکلیف ہوتی ہے اور درد سارے جسم میں پھیلتا ہے۔فائیٹولاکے مریض کو چکر بھی آتے ہیں۔
برائیونیا : بغیر سرخی کے غدود سخت ہو جاتے ہیں ۔ذرا سی حرکت بھی ناقابل برداشت ہوتی ہے۔ پتھر کی طرح گلٹیاں بن جاتی ہیں۔
بیلاڈونا :کے ساتھ سرخی بھی پائی جاتی ہے۔
کونیم: عورتوں کے سینے میں چھوٹی چھوٹی گانٹھیں اور ابھار بننے لگتے ہیں۔ کونیم غدودوں کی سختی اور گانتھوں کو تحلیل کرنے میں بھی اہمیت رکھتی ہے۔جب تک یہ علامتیں بڑھ کر کینسر میں نہ تبدیل ہو جائیں عموماً ان غدودوں میں درد محسوس نہیں ہوتا۔
کونیم کی عمومی علامتیں پائی جائیں مثلاً کونیم سے مشابہ چکر تو اسے بلاتاخیر شروع کر دینا چاہیے۔اس کی نتیجہ میں کینسر کا کوئی خطرہ باقی نہیں رہتا۔