عورتوں کے متفرق عوارض

مریضہ کے ناک پر کالے رنگ کی کاٹھی سی بن جاتی ہو جیسے پرندے کے دو پر ہوتے ہیں

مفید دوا :

سیپیا                    30                   Sepia

یہ نشاناکثر جگر کی خرابی کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے اگر سیپیا کا مزاج ہو اور جگر خراب ہو تو پھر سیپیا فائدہ دے گی۔ایسی عورت جس کے جذبات منجمد ہو گئے ہوں اور اس کے چہرے اور ناک پر داغ ہوں تو اس کے علاج میں سیپیا فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

کار آمد دوا :

کاربوایینلیمس            30                Carbo Animalis

کاربو اینیمیلس میں حیض عموماً جلد اور مقدار میں زیادہ اور لمبا چلنے والا ہوتا ہے۔ حیض کے دوران مریضہ سخت کمزور ہو جاتی ہے۔سیپیا سے مشابہ ناک کے اوپر سیاہی مائل نشان بن جاتا ہے جو رخساروں کے اطراف میں گالوں پر اترتا ہے۔سیپیا سے یہ نشان دود نہیں ہوتا کیونکہ سیپیا کا اپنا ایک خاص مزاج ہے جب تک وہ نہ ہو سیپیا سے فائدہ نہیں ہوتا۔عورتوں کی جسمانی کیفیت اور ساخت سیپیا کی پہچان ہوتی ہے ،اپنوں سے اجنبیت محسوس کرنے لگتی ہے۔محبت کے جذبات میں کمی آجاتی ہے۔خصوصاًخاوند اور بچوں ک و دلی محبت کے باوجود پسند نہیں کرتی اور بیزار ہو جاتی ہے۔اگر ایسی عورت کے ناک پر نشان ہو تو سیپیا دینی چاہئے،فائدہ نہ ہو کاربواینیمیلس ضرور دینی چاہے۔کیونکہ میرا تجربہ ہے کہ وضع حمل کے بعد ہونیوالی تکلیفوں میں کاربو اینیمیلس بہت مؤثر ہے۔اس سے ناک کا نشان بھی ختم ہو جاتا ہے۔