عورتوں کے متفرق عوارض

ورتوں کے چہرہ پر حمل کو دوران چھائیاں بڑھ جاتی ہوں۔چہرہ بے رونق نظر آتا ہو۔بھور رنگ کے مسے بھی نکلتے ہوں اور ان میں کالے کالے دھبے بننے لگتے ہوں

مفید دوا :

سیپیا                   30               Sepia

سیپیا میں بغیر حمل کے بھی یہ علامتیں ظاہر ہوتی ہیں۔بھورے رنگ کے مسے بھی نکلتے ہیں اور ان میں کالے دھبے بننے لگتے ہیں یہ علامت خاص طور پر سیپیا سے تعلق رکھتی ہے۔جسم پر سفید ہا ہلکے بھورے رنگ کے گول گول دھبے بڑھ جاتے ہیں۔جن کا جگر کی خرابی سے تعلق ہے۔ہومیوپیتھی اصطلاح میں انہیں Liver Spots کہا جاتا ہے۔اگر یہ بھورے یا پیلے رنگ کے ہوں تو فاسفورس اور سیپیا مفید ہیں اور سفیدی مائل ہوں مرکسال یا کلکیریا وغیرہ مفید ہوں گی۔