مردانہ بانجھ پن (اولاد نہ ہونا )
بچپن میں کن پیٹروں کے عارضہ کی وجہ سے محرومی۔کن پیٹروں کو کسی علاج سے دباو دیا جائے یا ٹھنڈے لگ جائے تو بیماری اعضائے تناسل میں منتقل ہو جاتی ہے۔
خلیے مرجاتے ہیں اور ساری عمر کے لئے اولاد سے محرومی کی کیفیت پیدا ہوتی ہے۔اس بیماری کو اپنی جگہ پر لا کر مفید ثابت ہونے والی دوائیں۔
ابراٹینم 30 روزانہ تین بار Abrotanum
پلسٹیلا 30 روزانہ تین بار Pulsatilla
کاربویج 30روزانہ تین بار Carboveg
عموماً کن پیٹروں کی بیماری میں یہ عادت پائی جاتی ہے کی گلے پر اور کان کے پیچھے جو ابھار پیدا ہوتا ہے وہ وہاں سے دب جاتا ہے اور اعضائے تناسل کی طرف منتقل ہو جاتا ہے اسے دبنے کی وجوہات مختلف ہیں۔وہ سب دوائیں جو انتقال مرض میں کام آتی ہیں اور اسے اپنی جگہ کی طرف لوٹا دیتی ہیں ان میں ابراٹینم کو نمایاں مقام حاصل ہے۔
پلسٹیلا کن پیٹروں کی بھی بہترین دوا ہے اور یہ بیماری کو دوسری جگہ منتقل ہونے نہیں دیتی ۔صحیح علاج نہ کیا جائے تو بیماری منتقل ہو کر آلات تناسل پر اثر انداز ہو جاتی ہے ایسے مریض ساری عمر کے لئے اولاد سے محروم ہو جاتے ہیں۔ایسی صورت میں سے سے پہلے ابراٹینم دینی چاہئیے۔اس سے ٹھیک نہ ہو تو پھر پلسٹیلا دیں۔