جولائی

۲؍جولائی تا ۴؍جولائی

یہ افراد بھی یکم جولائی کو پیدا ہونے والے افراد کی طرح پر کشش خاموش طبع اور محنتی ہوتے ہیں۔ لیکن چند ایک باتون سے تھوڑے مختلف پائے گئے ہیں۔
فضول خرچ نہیں ہوتے۔ لیکن کسی مجبور کی ضرورت یا کسی دوسرے بہن بھائی کی فرمائش پوری کر کے بے پناہ خوشی محسوس کرتے ہیں۔ کسی بھی شعبے میں کامیابی حاصل کرنا اِن کے لئے دشوار نہیں۔ اپنی ذہانت اور محنت پر انہیں پورا بھروسہ ہوتا ہے۔
ان لوگون کو غصہ کم ہوتا ہے ۔ بلکہ انتہائی اذیت کے لمحات میں بھی مسکراتے نظر آتے ہیں۔
۴؍جولائی کو پیدا ہونے والے خواتین پھولوں کو پسند کرتیں ہیں اپنے گھر بار کی سجاوٹ اور اس کے تحفظ کا انہیں بڑا فکر رہتا ہے۔ دوسروں کے دکھ درد میں شریک ہوکر ان کے دکھ بانٹنے کی کوشش کرتی ہیں۔ ہمدردی کا جذبہ ان میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوتا ہے۔