اکتوبر

۱۳؍ اکتوبر

۱۳؍اکتوبر کو پیدا ہونے والے افرادمتوازن ذہن کے مالک ہوتے ہیں۔ کردار میں عزم و ثبات پایا جاتا ہے۔ جو بات طے کرلیتے ہیں۔ اسی کو کر کے رہتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یہ خلیق نرم دل کرنے والے ہوتے ہیں۔ ان کی شخصیت بھی نہایت پرکشش ہوتی ہے۔ یوں کہنا بے جا نہ ہوگا۔ خوبصورت دل و دماغ اور دلکش سراپا کے مالک ہوتے ہیں۔ لیکن کبھی کبھار ان پر شدید بد مزاجی کا دورہ پڑتا ہے۔ اور ایک دم سے ضدی اور سرکش نظر آنے لگتے ہیں ان افراد میں موسیقی کی بہترین صلاحتیں پائی جاتی ہیں۔ دوستی کے معاملے میں بھی خوش نصیب ہوتے ہیں۔ اور دوست ان کے لئے مخلص اور ہمدرد ثابت ہوتے ہیں۔ جن سے یہ زندگی کی خوشی حاصل کرتے ہیں۔