تعبیرخواب

آب بینی یعنی نا ک کاپانی

حضرت دانیال علیہ السلام نے فر مایاہے کہ ناک سے پانی کاخواب میں نکلتے دیکھنا فر زند کی دلیل ہے اور صر ف آب بینی کا دیکھنا بھی فر زند کی دلیل ہے اور اگر ناک سے سر کہ نکلتے دیکھے تو بھی فر زندکی دلیل ہے ۔
حضر ت کر مانی رحمتہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر نا ک سے پانی نکلتا دیکھے تو قر ض کے اتر نے اور ر نج و غم سے نجا ت پانے کی دلیل ہے اور اگر بیما ر ہے تو شفا ء ( شفاء پائے گا: صحت پائے گا، تند ر ست ہو جائے گا) پائے گا۔
حضر ت ابن سیر ین ر حمتہ اللہ علیہ نے فر مایا ہے کہ خواب میں آب بینی فر ز ند کی دلیل ہے ۔ اگرجسم پر پڑ ے تو لڑ کا ہو گا اوراوراگر زمین پر پڑے تو لڑکی ہو گی اور اگر عورت پر پڑ ے تو حاملہ ہو گی مگر فر زند ضا ئع ہو گا اور اگر دیکھے کہ عورت نے اس پر آب بینی گر ایاہے تو لڑکا ہو گا اور اگر دیکھے کہ آب بینی ہمسایہ کے گھر گرایا ہے تو ہمسایہ کی عورت خیا نت کر ے گی اور اگردیکھے کہ اپنا آب بینی کسی مر د کے بستر پر ڈالا ہے تو بھی یہی تاویل خیا نت ہے ۔
حضر ت ابن سیر ین رحمتہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خو اب میں اپنے آپ کو اپنا آب بینی کھاتادیکھے تو دیلی ہے کہ اپنا مال اپنے عیا ل پر خر چ کر ے گا۔ اگر اپنی عورت کے آب بینی کو کھاتا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں فر زند ہو گا اور اگر دیکھے کہ آب بینی سیا ہ اور میلا ہے تو دلیل ہیکہ اس کے فر زند کو اندوہ اور مصیبت پہنچے گی۔ اور اگر زرد دیکھے تو فر زند بیما ر ہو گا۔