تعبیرخواب
آب تا ختن یعنی پیشاب کرنا
حضر ت ابن سیرین رحمتہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگرکو ئی پیشا ب کو غیر محل پر کر تا دیکھے تو اس امر کی دلیل ہے کہ خد اوند خو اب غمگین اور قر ض دار ہوگااور اگر اپنی جگہ پر دیکھے تو قر ض سے نجا ت اور غم سے خوشی دیکھے گااور اگر دیکھنے والا مالد ار ہے تو مال کا نقصا ن ہوگا ۔
حضر ت داینا ل علیہ السلام نے فر مایا ہے اگر نامعلو م جگہ پر پیشا ب کرتادیکھے تو اس امر کی دلیل ہے کہ صا حب اس مو ضع کے اہل سے عورت پائے گایا باند ی خر یدے گا۔
اور اگر پیشا ب کی جگہ خو اب میں خوب چلتا ہو ا دیکھے تو یہ اس کے نقصا ن کی دلیل ہے اور اگر پیشا ب کی پیپ چلتے ہوئے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے یہا ں بیما ر بچہ پید ا ہو گا۔ بعض اہل تعبیر بیا ن کرتے ہیں کہ خواب میں پیشا ب کرنا حر ام مال کی دلیل ہے اور اگر پیشا ب کو پئے تو دلیل ہے کہ حر ام مال کھا ئے گا ۔
حضر ت کر ما نی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کنو ئیں میں پیشاب کرتا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ کسی سے مال حلا ل پائے گااور اگر پیشاب کرتا دیکھے تو دلیل ہے کہ فر زند حا فظ قر آن اور عالم اور دانا آئے گا اور اگر دیکھے کہ تھو ڑا پیشاب کر لیا ہے اور تھو ڑا باقی رکھا ہے تو دلیل ہے کہ تھو ڑا مال جائے گااور کچھ اندوہ اور غم اس سے جد ا ہوگااور اگر دیکھے کہ اس پیشا ب سے لو گ مسح کر تے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کے ہا ں فر زند عا لم اور دانا آئے گااور لوگ اس کے بابعد ار ہو ں گے ۔
حضر ت جابر مغر بی ر حمتہ اللہ علیہ نے فر مایا ہے کہ اگر مسجد میں پیشاب کرتا دیکھے تو دلیل ہے کہ اپنے مال کو خز انہ ( خز انہ کرے گا: مال و دولت جمع کر ے گا) کر ے گالیکن اپنے لئے نہیں ۔ اور اگر دیکھے کہ پیشاب کرنے سے اس کا کپڑ ا اتر گیا ہے تو دلیل ہے کہ اپنا مال اپنے فر زند کے لئے جمع کرے گا۔ کیو نکہ حضر ت صادق علیہ السلا م نے فرمایا ہے کہ اپنی جگہ میں پیشاب کرتا ہوا دیکھنا مالد اری کی دلیل ہے ۔ ان کے لئے جو دوریش ہیں غلام آزاد ہو گا۔ بیما ر شفا پائے گا۔ قید ی بجا ت پائے گا۔ مسافر وطن کو آئے گا ۔حا کم معز ول ہوگا۔ خلیفہ مر ے گا۔ قاضی معز ول ( معز ول : ملازمت سے جد ا کیا ہوا) ہوگااور سودا گر نقصا ن اٹھا ئیں گے ۔
حضر ت اسما عیل اثعث رحمتہ اللہ علیہ فر ماتے ہیں اگر خوا ب میں اپنے گھر میں اس کے ٹھیک جگہ پیشاب کرتا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ اپنا مال اپنی اولاد کے لئے خز انہ کر ے گا۔ لیکن اس کے عو ض اور پائے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے : وما انفقتم من شئی فھو یخلفہ و ھو خیر الر ازقین ( اور جو چیز تم خر چ کر تے ہو پس وہ مو لیٰ اس کا عوض دے دیتا ہے اور وہ سب سے بڑھ کر رزق دینے والا ہے)