تعبیرخواب

آب خا نہ ،۔ پائخا نہ

حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ کوئی خو اب کے اندر پاخا نہ بنائے تو دلیل ہے کہ دنیا کے مال پر حر یص اور راغب ( را غب : تو جہ کر نے والا) ہو گااور مال سے کچھ خر چ نہ کر نا چاہے گا۔ بعض اہل تعبیر نے بیا ن کیاہے کہ اس کو جادو گر عورت ملے گی اور وہ عورت حر ام خور اور بد دیا نت ہو گی ۔
اگر پاخا نہ میں اپنے آپ کو بو ل و پاخانہ کرتا دیکھے تو دلیل ہے کہ مال کو جمع کرے گااور اگر دیکھے کہ پائخا نے میں یا پا ئخا نے کے گڑ ھے میں گر ا ہے تو دلیل ہیکہ مال جمع کر نے میں غر ق ہوگااور اگر دیکھے کہ وہ خود پائخا نے کے کنو ئیں میں گرا ہے تو دلیل ہے کہ کسی کامل چھینے گا۔ اور اگر دیکھے کہ گرتے ہی ہاتھ اور پاوں ٹو ٹ گئے ہیں تو دلیل ہے کہ سخت بلا میں گر فتار ہوگا۔
حضرت جعفر صاد ق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں پائخا نہ کا دیکھنا پانچ قسم پر ہے ۔ اول ، مال حر ام ۔ دوم ، عیش دنیا ۔ سو م ، خز انہ۔ چہا ر م ، حر ام میں شر وع ۔ پنجم ،خد مت گار اور حرام خور عورت ۔