تعبیرخواب
آبستنی (حمل )
حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں اپنا پیٹ حاملہ عو رت کی طرح بڑا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو پیٹ کی بڑائی کے اند از ے پر دنیا کا مال اور نعمت حا صل ہوگی ۔
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرما یا ہے اگر نا با لغ بچہ اپنے آپ کو حمل والا خواب میں دیکھے۔ اگر لڑکا ہے تو اس کے باپ کو نعمت اور مال حا صل ہو گااور اگر لڑ کی ہے تو اس کی ماں کو مال و نعمت ملے گی۔