تعبیرخواب

آتشین روشنائی ( آگ کی روشنی )

حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کو ئی شخص خواب میں آگ ی روشنائی کو دیکھے کہ اس میں رستہ چل سکے تو اس امر کی دلیل ہے کہ دولت زہد پائیگا اور ار روشنی کو کھڑا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی دولت کی جگہ وہی ہوگی اور اگر آگ کا انگارہ چمکتا ہو ا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس ملک میں سلطان ( سلطا ن : بادشا ہ ) کی سو اری ظا ہر ہو گی ۔
اگر اپنے گھر میں انگارا دیکھے کہ اس کا نو ر گھر کو روشن کر تا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام تر قی پر ہو گا اور دولت زیا دہ ہو گی اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس انگار ے کو بجھا دیا ہے تواس امر کی دلیل ہے کہ اس کے خاند ان میں لڑ ائی اور جھگڑ ا ہوگا ۔