تعبیرخواب
آتش زنہ (چقماق)
حضر ت ابن سیر ین ر حمتہ علیہ نے فرمایا ہے کہ آتش زنہ اور سنگ آشد ان دونو ں شریک ہیں ایک ان میں سے قوی او ر دلیر ہے اور دوسر ا سخت ہے ، یہ دونو ں کو تر قی اور بڑے کامو ں پر لاتے ہیں ۔
حضر ت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا کہ اگر دیکھے کہ آتش زنہ سے آگ نکا لی اور اس سے چر اگ روشن کیا اگر خو اب کو دیکھے والا بادشاہ ہے تو دلیل ہے کہ رعایا اس کے عد ل اور انصا ف سے آرام پائے گااور اگر خو اب دیکھنے والا عالم ہے تو دلیل ہے کہ لو گ اس کے علم اور عقل سے بہرہ یا ب ہو ں گے اور اگر سو داگر ہے تو دلیل ہے کہ لو گوں کو اس سے خیر اور بخشش اور احسا ن پہنچے گااور اگر درویش ہے تو لوگ اس کی خصلت اور کردار سے فائد ہ اٹھا ئیں گے۔
حضر ت جعفر صادق ر ضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ آتش زنہ سے اس نے آگ نکا لی ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کے لئے مال حر ام جمع کرے گایا اس کے کام میں ر شو ت لے گااور اگر پتھر چقما ق میں سے آگ روشن نہ کر سکے تودلیل ہے کہ مال کو طلب کرے گااور نہ پائے گا۔