تعبیرخواب
آرو غ ( ڈکار لینا)
حضر ت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں ڈکار آتا دیکھے تودلیل ہے کہ ایسی بات کرے گاکہ جس سے اسکی حر مت ہو گی اور اگر دیکھے کہ ڈکار کے ساتھ اسکے گلے سے کھانا نکلا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی مو ت قریب ہے ۔
حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ ڈکار تر ش آیا اور برا آتا ہے تو دلیل ہے کہ ایسی با ت کرے گا کہ جس سے نقصا ن اور خطرہ دیکھے گا اور اگر ڈکار دھو ئیں جیسا دیکھے تو دلیل ہے کہ بے وقت بات کہے گاجس سے لو گ اس کو ملامت کر یں گے اور اس عیب کا انجام پشیمانی ہوگا۔