تعبیرخواب
آزاد شد ن ( آزاد ہو نا)
حضر ت دانیا ل علیہ السلام نے فر مایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ آزاد ہو ا یا اس کو کسی نے آزاد کیا ۔ دلیل ہے کہ اگر بیما ر ہے تو شفاپائے گا ۔ اگر قر ض دار ہے تو قر ض سے سر خرو ہو گااور اگر حج نہیں کیا ہے تو حج کرے گااور اگر غلا م ہے تو آزادہو گا اور اگر گنا ہ گار ہے تو توبہ کرے گااور اگر غمگین ہے تو خو ش ہو گا اور غم سے رہا ئی پائے گا۔ اگر قید میں ہے تو خلا صی پائے گا۔ حاصل یہ ہے کہ خواب میں آزادی کا دیکھنا نہا یت بہتر ہے ۔