تعبیرخواب
آسیا بان ( چکی والا)
چکی والا خوا ب میں وہ آدمی ہوتا ہے کہ جس کے ذر یعے اہل خانہ کو روزی ملتی ہے اور روزی کماتا ہے تا کہ اہل خانہ اس پر گز ر کر یں ۔
حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ چکی والے کو خو اب میں دیکھنا ایسے مرد کا دیکھنا ہے کہ جس کے ہا تھ میں روزی ہوتی ہے۔ اگر آسیا بان جو ان سے ہے تو تعبیر نیک ہے اور اگر خواب میں دیکھے کہ چکی کو گد ھا یا اونٹ جتا ہوا ہے تو اچھی طر ح آٹا گر تا ہے تو دلیل ہے کہ آسیا بان کو دولت اور اقبال حا صل ہے اور اگر چکی کے پھرنے کے وقت چکی والا چکی کے پتھر کی آواز سنتا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کے کام میں قو ت ہوگی ۔