تعبیرخواب
آغو ش گر فتن (گو د میں لینا)
حضر ت کر مانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے کسی مشہو ر آدمی کو گو د میں لیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ وہ شخص نیک اور صالح ہو گا اور دین کی خیر پائے گااور اگر دیکھے کہ بچے کو گود میں لیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ محبو ب فر زند کاخواست گار ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ شیر کو آغوش میں لیا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن سے صلح کرے گا۔