تعبیرخواب
آفتابہ(کوزہ)
حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کو زہ زن خادمہ یا کنیزک (کنیزک:لو نڈ ی) ہے کہ جس کے سپر د چراغ روشن کر نے کاکام ہوتا ہے ۔
بعض تعبیر بیا ن کرنے والے کہتے ہیں کہ کوزہ قومی خادم ہے کہ قو م اس کی طاعت کرتی ہے اور گنا ہ سے پر ہیز کرتی ہے اور اگردیکھے کہ اس کے پاس نیا کوزہ ہے ۔یا اس کو کسی نے دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو خا دمہ یا کنیز ک حا صل ہوگی اسی صفت کی کہ جس کابیا ن ہو چکا ہے اور اگر دیکھے کہ کوزہ ٹوٹ گیا ہے تودلیل ہے کہ خادمہ یا کنیز ک بیما ر ہوگی یا مر جائے گی اور اگر دیکھے کہ کوزہ ضا ئع ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ خا دمہ یا کنیزک بھا گ جائے گی یا اس سے جد ا ہو جائے گی۔
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کوزے کادیکھا نو و جہ پر ہے۔اول ، عورت ۔ دوم ، خادم ۔ سو م ، کنیز ک ۔ چہارم ، قوام ۔ پنجم ، جسم ۔ششم ، عمر دراز۔ ہفتم ، مال و نعمت ۔ ہشتم ، خیر و بر کت ۔ نہم ، عور توں کی طر ف سے راحت ۔