تعبیرخواب

آہک (چو نہ)

حضر ت دانیا ل علیہ السلام نے فرمایاہے کہ اگر کوئی شخص خو اب میں دیکھے کہ چونہ کے ساتھ جسم سے بال مونڈے ہیں ۔اگر مال دار نہیں ہے تو اسی قدر مال دار ہوگااور اگر غمگین ہے تو غم سے نجات پائے گا اور اگر قر ض دار ہے تو قر ض ادا کرے گا۔
حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خو اب میں چو نے سے بال اڑانا ، اگر مالد ار ہے تو مال اور بھی زیا دہ ہو گااور اگر درویش ہے تو قر ض ادا ہو گااور کافر وں کے لئے اسلام کانشان ہے۔ حضر ت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چوناتین وجہ پر ہے ۔ اول ، خیر ہے ۔ دوم ، بر ی نا خو ش باتیں ہیں ۔سوم ، مشکل کام ۔ اور چونے کی عما رت وغیر ہ بنا نا بر ی تعبیر رکھتا ہے۔