تعبیرخواب

آہن (لو ہا)

حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ معمو لی آہن کاخواب میں دیکھنا خادم ہے۔ ورنہ بقدر آہن دنیا کامال ملے گااور اگردیکھے کہ اس کو کسی نے خواب میں لو ہا دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس لوہے کہ قد ر پر کو ئی اس کو دنیا وی مال دے گا۔
حضر ت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لوہے کا دیکھنا صلا حیت اور بادشاہت سے نسبت رکھتا ہے چنا نچہ حق تعالیٰ نے قر آن مجید میں فرمایا ہے:۔وانزلنا الحید فیہ باس شدیدومنافع للناس(ہم نے آہن کو اتا را ۔اس میں سخت لڑائی اور لوگوں کے لئے فا ئد ے ہیں )
اگر دیکھے کہ لو ہے کو پتھر سے نکالا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو سختی پیش آئے گی ۔ فر مان حق تعالیٰ ہے۔ قل کو نوا حجا زۃاو خیااو خلقامما یکبر فی صد ور کم (کہہ دو کہ تم پتھر یا لو ہا ہو جاؤ ۔ یا اس سے بھی بڑھ کر جوتمہارے خیال میںآئے)
حضر ت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ آہنگر ی (آہنگر ی :لوہارا کام ) کرتاہے ۔ حا لانکہ وہ آہنگر وں میں سے نہیں ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ کسی کے ساتھ جھگڑا ہوگا۔ اور اگر یہ خود آہنگر ہے تو یہ خواب خیر و منفعت (خیر و منفعت:بہتر ی او ر فائد ہ ) کی دلیل ہے اور بعض تعبیربیا ن کر نے والے کہتے ہیں کہ آہنگر ی کی تاو یل بادشاہ اوربز رگ ہے۔ جو کہ عادل اور انصاف کر نے والا ہو۔
حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ دیکھنا آہنگر کو خواب میں جبکہ وہ معر وف اور واقف ہوتو بادشاہی کی دلیل ہے ا ور اگر معر وف کو نہ دیکھے تو جو کچھ دیکھا ہو گا، اس کی نیک اور بد تعبیر کی طر ف رجو ع کر ے گی اور اگر خو اب میں دیکھے لوہے یا پیتل کو گلاتا ہے تو دلیل ہے کہ وہ شخص لو گو ں کی غیبت کر تا ہے اور برا کہتا ہے۔
حضر ت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فر مایا ہے کہ جو چیزخواب میں لوہے کی خواہ سو زن (سوزن :سو ئی) دیکھے۔ دلیل نفع اور قوت اور ولایت اورتوانائی (توانائی:ہمت ۔ طاقت )اور دشمن پر فتح پا نے کی ہے۔